۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
گوشه ای از تظاهرات های روز قدس در بحرین

حوزہ/بحرینی عدالت نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف پرامن مظاہروں میں حصہ لینے پر دو افراد کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بحرین کی ایک عدالت نے قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف پرامن مظاہروں میں حصہ لینے کے الزام میں دو بحرینیوں کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جمعیت وفاق اسلامی بحرین نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے کے الزام میں بحرینی عدالت نے "محمد سالم" اور "علی مکی" کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف جمعہ کے روز درجنوں بحرینی نوجوانوں نے احتجاج کیا اور بحرین کی حکومت سے جیل میں غیر قانونی طور پر قید کی صعوبتیں برداشت کرنے والے حقوق بشر کے سرگرم کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

بحرین میں صیہونی حکومت مخالف احتجاج جرم؛آل خلیفہ حکومت نے اسرائیل مخالف مظاہروں میں حصہ لینے پر دو بحرینی نوجوان کو تین سال قید کی سزا سنا دی

 ‌ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .